کراچی: پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 4 دن کے دوران 1084 افراد کو گرفتار کرلیا۔
لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کی جانب سے باہر نکلنے پر پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 سے 26 مارچ تک 1084 افراد کو گرفتار کرلیا۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج لاک ڈاؤن کا چوتھا روز ہے، سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اشیائے خوردونوش کی دکانیں 12 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقررہ 12 گھنٹوں یعنی صبح 8 سے رات 8 تک کاروبار کریں۔
پولیس حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 329 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 252 موٹر سائیکلز، 523 رکشوں کے چالان کیے گئے، 3 بسوں، 14 کوچز، 7 ویگنوں اور 7 ٹیکسیوں کا بھی چالان کیا گیا۔