Featuredسندھ

تبلیغی جماعت کے 36 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

حیدر آباد:حکومت سندھ نے تبلیغی جماعت کے 36 ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

سندھ کی وزیر صحت و بہبود آبادی کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف کے مطابق حیدر آباد میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ہے جن میں سے 36 کیسز تبلیغی جماعت کے ارکان سے متعلق ہیں۔

حیدر آباد کی نور مسجد سندھ میں تبلیغی جماعت کا دوسرا بڑا مرکز ہے جس کو گزشتہ ہفتے 19 سالہ چینی نژاد تبلیغی رکن میں وائرس مثبت آنے کے بعد سیل کردیا گیا تھا۔

میران یوسف کا کہنا تھا کہ نئے کیسز نور مسجد سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں پہلے ہی تبلیغی جماعت کے 200 ارکان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں اس وقت تبلیغی جماعت کے 830 اراکین موجود ہیں۔

میران یوسف کے مطابق حکومت نے مسجد کے اندر موجود تمام افراد کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں۔

تبلیغی جماعت سے منسلک افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ کے شہریوں میں خوف پیدا ہوا جبکہ 11 مارچ سے 15 مارچ کے دوران لاہور کے رائیونڈ میں اجتماع ہوا تھا جس کے بعد جماعت کے اراکین میں وائرس مثبت آنے رپورٹس سامنے آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close