Featuredاسلام آباد

حکومت ایکشن میں مشیر تجارت کو بھی عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے بعد مشیر تجارت رزاق داؤد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔

آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ کے بعد کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کیے۔

وزیراعظم نے مشیر تجارت رزاق داؤد کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، رزاق داؤد کو چیئرمین شوگر ایڈوائزری بورڈ کےعہدے سے بھی ہٹایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کر کے اکنامک افیئر کی وزارت سونپ دی گئی ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ ایم کیوایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

فخرامام کو وزارت فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان دیا گیا ہے اور بابر اعوان کی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے انہیں وزیراعظم کے پارلیمانی امور کا مشیربنایا گیا ہے۔

اسی طرح حماداظہر کو وزیر صنعت کاقلمدان سونپا گیا ہے جب کہ وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close