Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

آج رات گلابی چاند آسمان پر نظر آئے گا

دنیا بھر میں آج رات چاند اپنی رنگت تبدیل کرے گا،  پاکستان سمیت دنیا بھر میں گلابی چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا

ماہرین فلکیات کے مطابق جنوبی ایشیاء میں رات 7 بج کر 35 منٹ پر گلابی چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا ، آج شہری دلکش نظارے کو دیکھ سکیں گے۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج رواں سال کا پہلا چمک دار اور روشن چاند ہوگا جسے سائنسی زبان میں پنک سپر مون کہا جاتا ہے۔

اس چاند کو گلابی سپر مون کے نام سے موسوم کیا گیا ہے کیونکہ یہ اوسط چاند کے لحاظ سے سائز میں بڑا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جب چاند زمین کے قریب ہوتا ہے تو یہ کرہ ارض پر پورا نظر آتا ہے اور اس کی روشنی بھی عام دنوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

گلابی چاندزمین سے 35 ہزار 35 کلومیٹر دور ہوگا جبکہ چاند اور زمین کے درمیان اوسط فاصلہ 38 ہزار 400 کلومیٹر ہوگا۔

ماہرین بتاتے ہیں سپر مون معمول کے مکمل چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 ​​فیصد زیادہ روشن ہوتا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close