Featuredاسلام آباد

چین کی طرف سے پاکستان کو امدادی سامان کی فراہمی

اسلام آباد : چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین سے پاکستان ایئر لائن کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، سرجیکل ماسک اور حفاظتی گاؤن کےلیے بغیر سلا کپڑا شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق چین سے آنے والے سامان میں 59 وینٹی لیٹرز اور 936 کلو سرجیکل ماسک شامل ہیں جبکہ حفاظتی گاؤن کےلیے 1720 کلو بغیر سلا کپڑا بھی آیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دستانے اور تیار حفاظتی سوٹ، تھرمامیٹر اور حفاظتئ عینکیں بھی سامان میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close