Featuredدنیا

نیویارک میں کورونا کے باعث 100 سے زائد پاکستانی ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں رواں ہفتہ ہلاکتوں کے لحاظ سے انتہائی مہلک ثابت ہوا

دنیا بھر میں متاثر سب سے زیادہ مریض امریکا میں سامنے آئے جہاں اب تک 18 ہزار 693 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

نیویارک میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والے 8 ہزار افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔

یہ وائرس اب تک دنیا بھر میں تقریباً 17 لاکھ لوگوں کو متاثر کرچکا ہےاور اس دوران امریکا بھر میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً دگنی ہوگئی جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

پاکستانی قونصل جنرل کے مطابق ہسپتالوں، جنازہ گاہوں اور اہلِ خانہ سے اکٹھی کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی کے علاقوں میں 100 سے زائد پاکستانی اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات ہسپانوی کمیونٹی میں ہوئی جو 34 فیصد ہے، اس کے بعد افریقی امریکیوں کے مرنے کی شرح 28 فیصد رہی جبکہ سفید فام امریکیوں میں 27 فیصد افراد ہلاک ہوئے، مزید یہ کہ ایشیائی امریکیوں میں یہ شرح 7 فیصد رہی جس میں پاکستانی اور بھارتی دونوں شامل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close