Featuredتجارت

برطانیہ سب سے بڑے معاشی بحران سے دو چار

لندن: کورونا سے پیدا بحران جنگ عظیم کےمعاشی نقصان سے بڑاہو سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن سے برطانوی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی برطانوی بجٹ آفس نے جی ڈی پی میں تاریخ کی بدترین کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

برطانوی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ سب سے بڑے معاشی بحران سے دو چار ہے

برطانوی وزیرخزانہ رشی سناک نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ 300 سال میں سب سے بڑے معاشی بحران سے دو چار ہے، جون تک ملک کی معیشت 35 فیصد نیچے جا سکتی ہے، ہر کاروبار کو بچانا ہمارے لیےممکن نہیں ہوگا۔

جی ڈی پی میں تاریخ کی بدترین کمی کی پیش گوئی کر دی اور کہا کورونا سےپیدا بحران جنگ عظیم کےمعاشی نقصان سے بڑاہو سکتا ہے۔ بجٹ آفس کا کہنا تھا کہ جون تک بیروزگار افراد کی تعداد 34لاکھ ہو سکتی ہے، قومی قرضوں میں 100فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے برطانوی معیشت میں رواں سال 6.5 فی صد خسارے کی پیش گوئی کر دی ہے، مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ 1921 کے بعد برطانوی معیشت کے لیے یہ سال سب سے بد ترین ہوگا

آئی ایم ایف نے دنیا کے تمام ممالک کے لیے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال عالمی معیشت میں 3 فی صد خسارے کا خدشہ ہے، یورپی ممالک میں یہ خسارہ برطانیہ کے مقابلے میں بھی کہیں زیادہ ہوگا، یورپی ممالک میں اٹلی اور اسپین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close