میرے چہرے کی سنجیدگی سے لوگ مجھ سے دور رہتے ہیں
نئی دہلی: باک اداکارہ شرتی حاسن نے کہا کہ میرے چہرے کی سنجیدگی اور والد کے سرنام کی وجہ سے بہت سے لوگ مجھ سے دوری اختیار کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی ہو دیئے انٹرویو میں شرتی حاسن نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر ہیرو کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے ، جبکہ زیادہ ہیروئن اس معاملے پر خاموش رہنا ہی پسند کرتی ہیں۔
آج انڈسٹری میں کئی سالوں بعد صنفی عدم توازن ٹھیک ہوتا نظررہا ہے۔ پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے شرتی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں قدم رکھا تھا تو سیٹ پر ہیرو کو فوراً کرسی پیش کی جاتی تھی لیکن شروعات کی کچھ فلموں تک تو مجھے کسی نے بیٹھنے کے لئے کرسی نہیں دی حالانکہ اب یہ نہیں ہوتا ۔
ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اتنے سال گزارنے کے بعد آج میں خود کو یہاں پر سکون اور محفوظ محسوس کرتی ہوں، کھل کر بولنے کے حوالے سے شرتی نے کہا پہلے میں وینٹی وین میں ہی چلی جاتی تھی۔
اداکارہ شرتی حاسن نے آگے کہا کہ میرے چہرے کی سنجیدگی اور والد محترم اداکار کمل حاسن کے سر نام کی وجہ سے بہت سے لوگ مجھ سے دور رہتے ہیں ۔