تہران: ماہرین نے پانچ سیکنڈ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا منفرد آلہ متعارف کرادیا
یہ آلہ 100 میٹر دائرے میں موجود کورونا وائرس کی موجودگی کا پتا لگا سکتا ہے۔
ایرانی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا منفرد آلہ متعارف کرایا، یہ آلہ ائیرپورٹ یا ٹریفک حکام کے گاڑیوں کو چیک کرنے والے اینٹینے کی طرح ہے جو کی آزمائش اب تک کامیاب رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے جنرل حسین کا کہنا تھا کہ یہ منفرد آلہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس نہیں ہے، یہ کرونا کے متاثرہ شخص کی نشاندہی 100 میٹر کی دوری سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جس علاقے میں وائرس موجود ہوگا یہ آلہ وہ بھی بتائے گا۔
https://youtu.be/Je8Ggz4k504
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب کے سائنس دانوں کی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا آلہ محض 5 سیکنڈ میں نتائج دیتا ہے اور اس کے نتائج کرونا ٹیسٹ سے 80 فیصد مماثلث رکھتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق جس شخص میں تشخیص کے لیے آلہ استعمال ہوگا پھر اُسے بلڈٹیسٹ سمیت دیگر کسی بھی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔