Featuredسندھ

سندھ میں کورونا کے بعد ایک اور وبا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی : صوبے بھر میں 293 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوچکی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرہ بچوں کے لیےکورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے بعد خسرے کی وبا پھوٹ پڑی کورونا وائرس کا خوف برقرار ہے جبکہ سندھ میں بچوں میں خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

رواں سال کے تین ماہ کے دوران سندھ میں 683 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے اور سندھ بھر 293 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوچکی ہے ، کراچی گڈاپ میں 266بچے خسرہ سے متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں ٹائیفائیڈ، تشنج اور خناق کے کیسز بھی بڑھ گئے ہیں، رواں سال فروری میں صوبے بھر میں دو سے 9 فیصد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہے جبکہ مارچ میں لاک ڈاوٴن وسڑکوں کی بندش کے باعث صوبے بھر میں 21 سے 30 فیصد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہے۔

لاک ڈاوٴن سندھ میں 52فیصد بچوں مارچ میں خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکوں سے محروم رہے، بیماریوں سے بچنے کے لییفوری ٹیکے نہ لگے تو بیماریاں اور اموات بڑھ سکتی ہیں۔

توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات نے خسرہ کی ویکسین مہم شروع نہ ہونے کی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close