پاکستان وسط ایشیا کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے : وزیراعظم
اشک آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مربوط علاقائی رابطوں سے ہی معیشت اور ترقی کے اہداف حاصل ہو سکتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ سی پیک منصوبے سے خطے کے تمام ملک مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ماحول دوست ٹرانسپورٹ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیا کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ خطے میں علاقائی رابطوں کو مربوط بنانا ان کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ت
رقیاتی اہداف کے حصول میں ٹرانسپورٹ کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے اس سے خطے میں آنے والی تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی ان کی ترجیح ہے۔ مشترکہ کوششوں سے خطے میں امن‘ سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائیں گے۔