Featuredانٹرٹینمنٹ
عائزہ خان نے فیس ماسک کو فیشن کا حصہ ہی بنالیا
پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان کا فیس ماسک کو فیشن کا حصہ بنانے کا مشورہ
اداکارہ نے دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے فیشن میں نئی تبدیلی کا مطالبہ کرلیا۔
ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ایسے میں اداکارہ عائزہ خان نے اس ماسک کو اپنے فیشن کا حصہ ہی بنالیا۔
عائزہ خان یہ بھی لکھا کہ میچنگ ماسک پہننے میں کیا ہرج ہے؟
عائزہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سرخ رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ نے اپنے لباس کی میچنگ پر ہاتھ سے تیار کیا گیا فیس ماسک پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی توجہ کا مرکز بنیں۔