پنجاب

لاہور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں یادگاری ٹکٹ کے اجرا اور ہائیکورٹ میوزیم کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تاریخی لان میں نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے نئے ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس مجاہدمستقیم احمد، جسٹس طارق افتخار احمد، جسٹس عبدالستار، جسٹس حبیب اللہ عامر اور جسٹس محمدبشیر پراچہ، جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس جوادالحسن اور جسٹس احمدرضاگیلانی شامل ہیں۔ جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس مدثر خالد عباسی، جسٹس عبدالرحمان جسٹس اورنگزیب، جسٹس محمدعلی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد ججز کی تعداد ساٹھ ہو گئی ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی تمام اسامیاں پر ہوگئی ہیں۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کواپنے عہدے سے انصاف کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔ آٹھ روپے مالیت کے اس ٹکٹ کا ڈیزائن علی صلاح الدین نے تیار کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے میوزیم کا بھی افتتاح کیا جس میں اٹھارہ سو چھیاسٹھ سے لے کر اب تک کے تاریخی فیصلے، تصاویر سمیت دیگر نادر نمونے رکھے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close