لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے، وہ 11 ماہ سے جیل میں ہیں، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کوئی ریفرنس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ 11 ماہ میں حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا ہے اور نہ آج کی تاریخ تک ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو 110 ارب کی چینی مہنگی بیچنے اور 150 ارب کے پشاور میٹرو کے کھڈے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا ہے۔