Featuredاسلام آباد

عالمی وبا کے دوران بھی مقبوضہ کشمیرمیں مودی کے جنگی جرائم جاری ہیں

اسلام آباد : عمران خان نے ایک بار پھر مودی کے فاشسٹ اقدامات کوعالمی دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران بھی مقبوضہ کشمیرمیں فاشسٹ ہندوتوا کا نظریہ اورجنگی جرائم جاری ہیں، عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرمیں مودی کے فاشسٹ اقدامات کوعالمی دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی وبا کے دوران بھی فاشسٹ ہندوتوااورآرایس ایس کی بالادستی کا نظریہ جنگی جرائم کی شکل میں جاری ہیں

مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جینیواکنونشن کےخلاف ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کاتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہےکہ مقبوضہ کشمیرصورتحال کانوٹس لے۔

انھوں نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری بھارتی جنگی جرائم، جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراقدامات کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close