کراچی : سندھ میں لاک ڈاؤن میں اضافے اور کچھ شعبوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن متوقع ہے
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ کاروبارایس اوپی کےتحت کھولنےکی رعایت دی جائےگی۔
وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، آج لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کاروبارکیلئے ایس او پیز کے تحت رعایت دی جائے، مشاور ت جاری ہے، مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح عوام کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ کاروبارایس اوپی کےتحت کھولنےکی رعایت دی جائےگی، تاجروں اورمختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والوں کواعتمادمیں لیاجائےگا، وزیراعلیٰ سندھ اس ضمن میں وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔