Featuredسندھ

حکومت سندھ نے سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: سندھ کابینہ نےفوڈایکٹ کے تحت بارڈرسیل کرنےکی ہدایت کردی ہے

سندھ کی گندم اسمگل کرنےکیلئےمافیاسرگرم ہے، سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی ہونےنہیں دیں گے اور گندم ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، محکمہ خوراک نےمحکمہ داخلہ کو بارڈر سیل کرنےکیلئے تحریری درخواست دے دی ہے

صوبائی وزیرخوراک ہری رام کشوری لعل نے کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔
گذشتہ روز سندھ میں سرکاری گندم کی اربوں روپے کی چوری کا انکشاف سامنے آیا تھا ، محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گوداموں سے ہونےوالے اس چوری کی تصدیق بھی کی تھی۔
محکمہ خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارمیٹرک ٹن گندم چوری کی گئی، اس کی مالیت اوپن مارکیٹ میں سات ارب روپے بتائی جارہی ہے۔

محکمہ خوراک کےمطابق اس کےعلاوہ ایک ارب پانچ کروڑ روپے کی گندم نوری آباد کے بعدکراچی آتے آتے غائب ہوگئی، چیف سیکریٹری نے محکمہ خوراک کی گندم چوری کرنے والے ملازمین، ٹھیکیداروں اور ملوث ملز اونر کیخلاف تحقیقات کی سفارش پرانکوائری اینٹی کرپشن کو سونپ دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close