کراچی : آج 6 مزید مریض کورونا کے خلاف جنگ ہار گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے
سندھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پنجاب سے آگے نکل گی، متاثرین کی تعداد چھ ہزار 675 ہوگئی۔
مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس میں مبتلاء افراد کی تعداد چھ ہزار 675 ہوگئی ہے۔
اب تک ستاون ہزار 761 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔ 73 مزید مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، جن کی مجموعی تعداد ایک ہزار 295 ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 6 مزید مریض کورونا کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے، 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔