Featuredدنیا

ہسپانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مشروط نرمی کا اعلان کردیا

اسپین: لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کے ساتھ ساتھ اسپین کی حکومت نے حفاظتی اقدامات بھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ میں متاثر ہونے والا ملک اسپین اب معاشی طور پر سنبھلنے لگا۔ اسپین میں لاک ڈاؤن میں مشروط نرمی کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق اعلان کا مقصد اسپین کے شہریوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا اور ذہنی انتشار سے بچانا قرار دیا جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کے ساتھ ساتھ اسپین کی حکومت نے حفاظتی اقدامات بھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین حکومت شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کرے گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ انتظامیہ کو ساٹھ لاکھ ماسک دیئے جائیں گے، اضافی ستر لاکھ ماسک مقامی انتظامیہ میں تقسیم ہوں گے۔

اسپین میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close