Featuredاسلام آباد
سرکاری اور ریٹائر ملازمین کیلیے وفاقی حکومت کی جانب خوشخبری
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل مل جائے گی
عید الفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشنز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن جلد ادا کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل 21 مئی تک جاری کردی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے عید کے باعث 1ماہ کی پیشگی پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت پہنچارہے ہیں۔ دوردراز اور دشوارگزار علاقوں میں مقیم پنشنرز کے چہروں پر خوشیاں بکھر گئیں، پاکستان پوسٹ ہفتہ اتوار کو بھی بزرگ پنشنرز کے گھروں میں خوشیاں لانے میں مصروف ہیں۔