امریکی شہری نے کورونا کے خاتمے کے لیے رقم ہی جلا ڈالی۔
احمق شہری کو یہ شبہ تھا کہ اس کے نوٹوں میں کورونا وائرس منتقل ہوچکا ہے جس کے خاتمے کے لیے اس نے رقم ہی جلا ڈالی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی بینک کے ایک افسر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے پاس ایک شہری آیا جس کے پاس بہت سارے جلے ہوئے نوٹ تھے، وہ بینک سے نوٹ تبدیل کروانا چاہتا تھا۔
بینکر کا کہنا تھا کہ اس نے نوٹوں کے جلنے کی وجہ دریافت کی تو سن کر میں دنگ رہ گیا، نوٹ ایکس چینج نہیں کیے جاسکتے کیوں کہ تمام نوٹ جل کر خاک ہوچکے تھے، اس واقعے نے بینک افسر کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
احمق شہری نے وائرس کے خاتمے کے لیے مائیکروویو میں ڈال کر نوٹوں کو جلا دیا۔
امریکا میں متعلقہ اداروں نے بینکوں کے لیے بھی کورونا کے پیش نظر خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، بینک انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نوٹوں کی بھی سینی ٹائزنگ کریں تاکہ وائرس کے کہیں بھی اثرات باقی نہ رہیں۔