Featuredانٹرٹینمنٹ

کورونا کا شکار ہوگئی تھیں اب بلکل صحت مند ہوں

نیویارک: امریکی گلوکارہ میڈونا نے بتایا کہ کورونا بہت سنجیدہ معاملہ ہے لہذا اس کی حساسیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

امریکی گلوکارہ میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں مگر اب بلکل صحت مند ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں میڈونا نے بتایا کہ میں مارچ کے وسط میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھی، اب اس بات کو 7 ہفتے گزر چکے اور اب ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آیا ہے۔

میڈونا نے اپنے مداحوں کو تاکید کی کہ وہ کورونا کے معاملے میں کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہیں اور نہ ہی کسی قسم کی افواہ پر کان دھریں، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے لہذا اس کی حساسیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close