لندن: برطانوی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ عالمگیر وبا کے سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہوسکتا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے تناظر میں ہمیں سب سے زیادہ خطرات ہیں، برطانیہ میں جو صورت حال آج ہے وہ اس سے پہلے نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہر مرحلے میں مل کر محنت کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم نہیں کیا جاسکتا، کروناوائرس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔کرونا کے باعث ملک میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
برطانیہ میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 31 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔