کراچی: کمشنر کراچی نے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کراچی میں آج لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کاروبار کا پہلا روز ہے
کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے دکانداروں کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلےکی اجازت نہ دی جائے۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی،ایس او پیز پر عمل کرانا دکانداروں کی ذمہ داری ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران کاروبار کے لیے ایس او پی جاری کیے گئے ہیں، دکان پر آنے والے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنا دکان دار کی ذمہ داری ہوگی، جس پر عمل درآمد نہ کرانے والی مارکیٹوں کو بند کر دیا جائے گا۔ایس او پی کے مطابق گاہکوں کے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے رکھنے کے ذمہ دار مارکیٹ صدور ہوں گے۔