انٹرٹینمنٹ

لنٹائن ڈے پر پکڑے جانیوالے جوڑوں کی شادی کرا دی جائے گی: بجرنگ دل

جھاڑکنڈ: بھارتی انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے اعلان کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانےوالے جوڑوں کی اسی وقت شادی کرا دی جائے گی ۔ تنظیم نے انتظامات مکمل کر لئے۔

بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں بجرنگ دل کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اظہار محبت کرتے جوڑے پکڑے گئے تو ان کی اسی وقت شادی کرا دی جائے گی۔ بجرنگ دل نے پریمی جوڑوں کو قابو کرنے کیلئے باقاعدہ دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ویلٹائن ڈے پر جوڑوں کو تلاش کریں گے۔ شادی کا ایک منڈپ بھی تیار کیا گیا ہے جہاں پکڑے جانے والوں کو لا کر فوری طور پر ان کی شادی کرا دی جائے گی۔ انتہا پسند تنظیم کے کارکن ہوٹلوں اور پارکوں میں گشت کریں گے ۔ بجرنگ دل کے علاوہ ویشواہند پریشد کے کارکن بھی پریمی جوڑوں کی تاک میں رہیں گے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close