دنیا

ٹرمپ کی حفاظت پر روزانہ ایک ملین ڈالرز کے اخراجات

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد بھی نیو یارک کے ٹرمپ ٹاور میں مستقل بنیادوں پر جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی بیوی ملینیا اور دس سالہ بیٹا بیرن وائٹ ہاؤس کے بجائے ٹرمپ ٹاور میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ٹرمپ کے اس فیصلے نے سیکورٹی اداروں کیلئے کئی مشکلات کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ٹرمپ کے خاندان کی نیو یارک میں حفاظت کیلئے روزانہ ایک ملین ڈالرز سے زائد کے اخراجات آرہے ہیں۔

نیو یارک کے مشہور ترین اور رش سے بھرے علاقے میں قائم ٹرمپ ٹاور کے ارد گرد سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ کثیر تعداد میں جنگلے اور کنکریٹ بلاکس بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

جیمز او نیل نیو یارک پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد اور بار بار چیکنگ کی وجہ سے نیو یارک شہر میں پیدل چلنے والے ہزاروں افراد نے ٹرمپ ٹاورکے آس پاس آنا کم کر کردیا ہے جس کی وجہ وہاں کے لوگوں کے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے ٹرمپ ٹاور میں رہنے کی وجہ سے لوگوں کو ایک احساس ضرور رہے گا کہ وہ امریکا کی فرسٹ فیملی کے آس پاس گھوم رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close