Featuredسندھ

ملک بھر میں عید الفطر آج سادگی سے منائی جا رہی ہے

کراچی : آج ملک بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں غیر ملکی مسلمان سفرا نے نماز عید ادا کی۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے،جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کرونا سے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں مانگی گئیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الفطر کی نمازگورنر ہاؤس کے لان میں ادا کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کو یاد کرتے ہوئے عید نہایت سادگی سے منائیں،ضرورت مندوں کو اس عید پر یاد رکھیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اللہ پاکستان سے کرونا جیسی وبا کاجلدخاتمہ کرے،کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی وخوشحالی،دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،چیف سیکرٹری اور دیگر شخصیات نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز عید ادا کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدکی نماز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ادا کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close