لندن: برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی۔ شاپنگ سینٹرز بھی پندرہ جون کے بعد کھول دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق ملک بھر تمام کاروبار مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں ملک بھر میں کار شورومز کو یکم جون سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطلب ہرگز نہیں کہ ملک سے کورونا ختم ہوچکا ہے۔
شہریوں کو سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کروایا جائے گا۔ دکاندار بھی کاروبار کھولنے سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔