کراچی: سندھ حکومت نے ہفتے میں ساتوں دن کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی
ہفتے میں 7 دن کاروبار ہوگا سندھ حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کھولنے سے متعلق حکم نامے کی تصدیق کردی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم کے تحت سندھ حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی شہر کے تمام بڑے شاپنگ مالز بھی اب ہفتے میں سات دن کھلے رہیں گے تاہم وقت کی پابندی صبح آٹھ تا شام پانچ بجے بدستور قائم رہے گی۔
حکمنامے کے مطابق شاپنگ مالز میں آنے والے خریداروں کو ماسک کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور خریداروں کو ہینڈ سینٹائزر مہیا کیا جائے گا اور تھرمل گن سے اسکریننگ لازمی کی جائے گی جس کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات کے لوگوں کو شاپنگ مالز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، بچوں اور 55 سال سے زائد عمر والوں کا شاپنگ مالز میں داخلہ ممنوع ہوگا۔