Featuredاسلام آباد

پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس کی سماعت 3 جون کو ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ 3 جون کو پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ میں پشاوربی آرٹی منصوبہ کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ، چیف جسٹس نے کے پی حکومت کی اپیل پر بینچ تشکیل دےد یا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سر براہی میں3رکنی بینچ3 جون کوسماعت کرے گا، عدالتی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبےکی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف کے پی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، کیس کی آخری سماعت ماہ رمضان کے اوائل میں ہوئی تھی۔

رواں سال فروری میں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی پشاورکی تحقیقات کےحکم پرعمل درآمد سے روک روکتے ہوئے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرلی تھیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے ایک بینچ نے گزشتہ سال نومبر میں ایف آئی اے کو اس منصوبے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے اکتوبر سنہ 2017 میں بی آر ٹی منصوبے کا آغاز کیا تھا اور اس منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا اور اس منصوبے پر اٹھنے والی لاگت میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close