سندھ
وزیراعلی سندھ کا سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اچانک سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئے ، وزیر اعلی نے تمام افسران کی حاضری چیک کی تو افسران غیر حاضر پائے گئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران کو وارننگ دی کہ سدھر جائیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا، وقت کے پابند ہو جائیں یا پھر گھر کا راستہ ناپیں۔
وزیر اعلیٰ نے پہلی منزل سے ساتویں منزل تک ہر کمرے کا چکر لگایا اور پھر غصے کا اظہار کیا، مرادعلی شاہ نے کہا کہ جو افسر ساڑھے نو بجے تک دفتر نہیں پہنچتا بہتر ہے کہ گھر چلاجائے۔
وزیر اعلی نےغیرحاضرملازمین کیخلاف کارروائی کےاحکامات جاری کردیے۔