لاہور: داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق ذوالقرنین کھچی کو 28 مئی کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نجی اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
ذوالقرنین کھچی کافی عرصے سے آنت کے عارضے میں بھی مبتلا تھے، ان کی بڑی آنت کے آپریشن کے بعد مصنوعی آنت ڈالی گئی تھی جب کہ انہیں ہر 10 دن بعد پلیٹیلیٹس کم ہونے پر اسپتال لے جایا جاتا تھا۔
صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کھچی کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ وائرس نے اب تک 1800 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔