Featuredسندھ

گھرجاکرکوروناکےٹیسٹ سیمپل لینےکی سہولت فعال

کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے گھر جاکر کورونا کے ٹیسٹ سیمپل لینے کی سہولت فعال کردی گئی تاہم ضلع وسطی میں طبی عملے کی بھرتی کے بعد گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بڑی تعداد میں طبی عملہ متاثر ہونے کے باعث گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے کی سہولت عارضی طور پر بند کردی گئی تھی، کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں گھر جاکر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل روک دیا گیا تھا، ضلع جنوبی میں گھروں میں جاکر ٹیسٹ کے نمونے لینے کی سہولت فعال کردی گئی ہے جبکہ ضلع وسطی میں بھی یہ سہولت جلد فعال کردی جائے گی

واضح رہے کہ 19 جون بروز جمعہ کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ گھر جاکر ٹیسٹ کرنے والا طبی عملے کی بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث محکمہ صحت سندھ نے پیر کے روز تک گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت معطل کردی ہے، نئی ٹیم کے لئے بھرتی کے بعد جلد سہولت کا آغاز کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close