انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 7 سے 9 دسمبر میں ہوگی :بھارتی میڈیا

یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ کترینہ اور وکی کی شادی 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان  میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا مقام اور تاریخ کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ جوڑے نے میک اپ آرٹسٹ اور کیٹررز کو  7 سے 9 دسمبر تک بُک کروالیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان  میں ہوگی۔

کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے  پہلے ہی اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو   انٹرنیٹ کے ذریعے دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ سلمان خان ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے شادی کی تقریب میں پہلے ہی اپنی حاضری کی تصدیق کر دی ہے۔

اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن بھارتی میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ  شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close