کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین ادارے کی نجکاری اور دو حصوں میں تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج۔
سول ا یوی ایشن کی جوانیٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ سول ا یوی ایشن اتھارٹی پاکستان کا ایک اہم اور منافع بخش ادارہ ہے ۔
اس اہم ادارے کی نجکاری نہ صرف ملک کی تباہی کا باعث ہوگی بلکہ ادارے سے وابستہ ہزاروں لوگ بے روز گار ہو جائیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین ادارے کی نجکاری اور دو حصوں میں تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
جوانیٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ اداروں کے با ہمت محنت کش جان کی بازی لگانے والے ملازموں جاگتے رہنا دشمن بڑا چالاک ہوشیار ہے۔
ملک بھر میں IMF کا جال ڈالا گیا ہے منافع بخش اداروں کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
جوانیٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگ فاقوں سے تڑپ تڑپ کر مر جاۓ گے سب نے مل کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے اداروں کی نجکاری نہ منظور ادارے ملک کی جان ہوا کرتے ہے اداروں سے ملک چلتا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے ارباب اختیار سے گزارش کی ہے اس اہم مسلے پر فوری توجہ دے۔