سندھ
القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ڈینٹل سرجن گرفتار، مالی امداد کرنے کا انکشاف
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سے القاعدہ کیلئے فنڈنگ کرنے والا ایک ڈینٹل سرجن گرفتار کیا ہے۔ ڈینٹل سرجن عثمان القاعدہ کو ماہانہ دو سے تین لاکھ روپے ماہانہ دیتا تھا۔ہر ماہ ایک آدمی اس سے آکر پیسے لے جاتا۔ وہ کراچی میں القاعدہ کیلئے فنڈنگ کرنے والوں میں بڑا نام تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے موبائل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اس سے تفتیش میں کافی مدد ملے گی۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عثمان چھ سال سے القاعدہ سے رابطے میں تھا۔