کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کل آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹلی سانحہ الیکشن کو ملتوی کروانے کیلئے کیا گیا تاہم الیکشن ملتوی کروانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کوٹلی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ کریک ڈاﺅن میں ن لیگ کے گیارہ کارکنوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو م سیاہ منانے کا فیصلہ وفاقی وزراءکی آزاد کشمیر کے معاملات میں بے جا مداخلت  پر کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اقتدار کے نشے میں آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کوخراب کر رہی ہے۔ انہو ں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کے رہنما کوٹلی کے پرامن ماحول کو خراب کررہے ہیں۔

پولیس نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے کارکن کے قتل اور پتھراو کا مقدمہ  70افرادکے خلاف درج کرلیاتھا۔ مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے بیٹے فاروق سکندر کا نام بھی شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close