Featuredدنیا

اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے پر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو جاں بحق جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔

فلسطینی حکام نے کہا کہ جاں بحق ہونے والا فلسطینی نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ٹہل رہا تھا کہ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے الزام لگایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا فلسیطنی گارڈ پوسٹ پر پیٹرول بم پھینک رہا تھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ فوجیوں نے دو فلسطینیوں پر فائرنگ کی جو کیفل حارث گاؤں کے قریب گارڈ پوسٹ پر پیٹرول بم پھینک رہے تھے۔

اس حوالے سے سیلفٹ گورنمنٹ عبداللہ کامل نے بتایا کہ 29 سالہ ابراہیم ابو یعقوب فائرنگ سے جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان گاؤں میں ٹہل رہے تھے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ شروع کردی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ جولائی میں انضمام کا عمل شروع ہوسکتا ہے تاکہ یہودی آبادکاری سے اسرائیل کی خود مختاری قائم کی جائے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close