دنیا

کینیڈین وزیراعظم شامی متاثرین سے ملاقات میں روپڑے

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ٹی شو میں بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں موجود ایک شامی خاتون نے اپنے حالات بیان کرنا شروع کردیے جس کے بعد کینڈین وزیر اعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

شامی خاتون نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے کینیڈا کی سرزمین پر قدم رکھا اور جہاز سے اترے تو ہم سے جس شخص نے ہاتھ ملایا وہ کوئی اور نہیں بلکہ جسٹن ٹروڈو تھے۔

انہوں نے کہا کہ کینڈین وزیر اعظم نے شامی متاثرین کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے صرف دو الفاظ ’’ویلکم ٹو ہوم‘‘ اپنے ہی گھر میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ادا کیے جس کے بعد ہمارے حوصلے بہت بلند ہوئے کیونکہ ہم شام میں اپنا سب کچھ لٹا کر آئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close