Featuredتجارت

ملک سےدبئی،شارجہ،ابوظہبی کےلیےپروازیں بحال

96گھنٹوں کےاندرمختص کردہ لیباریٹری سےکوروناٹیسٹ کروانالازم ہوگا

کراچی: متحدہ عرب امارات کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لیے پروازیں شروع ہوگئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن فعال ہونے کے بعد پروازیں روانہ ہورہی ہیں۔ دبئی حکام کی ہدایات کے مطابق تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیباریٹری سے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لیے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم ہے، متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کے خواہش مند آن لائن اپلائی کرنے کے لیے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھرنا لازم ہے، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close