Featuredپنجاب

ریل مزدور اتحاد کا 5 اگست کو پہیہ جام کرنے کا اعلان

لاہور: ریل مزدور اتحاد کا اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ریل مزدور اتحاد کے مطالبات منظور نہ ہونے پر تنظیم نے ٹرینوں کے پہیے جام کرنے کا اعلان کردیا۔

ریل مزدور اتحاد کے رہنما سرفراز خان کا کہنا ہے کہ بار ہااحتجاج کے باوجود کوئی بات نہیں سنی گئی۔ ریل مزدور اتحاد نے5 اگست کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواؤں میں اضافہ کرکے ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ بند کیا جائے، پنشن اور سالانہ ترقی کی سابقہ پالیسی بحال رکھی جائے۔

رشوت لے کر آنے والے ڈی جی لیگل طاہر بٹ کو فارغ کیا جائے، لیگل کنسلٹنٹ سلمان کاظمی کو بھی فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

ٹی ایل اے کنٹریکٹ اور پرائم منسٹر پیکج کے ملازمین کو مستقل کیا جائے، ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ نہ ہوا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

ریل مزدور اتحاد کا اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں سیکڑوں مزدوروں نے ریلوے ورکشاپس مغل پورہ لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں مظاہرین کی ریلوے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close