Featuredخیبر پختونخواہ
پشاور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
پشاور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی خدشات کے باعث پشاور شہر کے مزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ۔
پشاور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مزید تین علاقوں میں کل 15 جولائی سہ پہر چاربجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن گل بہار نمبر تین، ریگی بادیزئی، باقر خیل حسن خیل میں کل سے لگایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گا۔
متعلقہ علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی جبکہ صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔