سندھ

بلاول بھٹو کے مطالبات آئینی اورجمہوری ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے علاقے طارق روڈ ‘ حسن اسکوائر اور یونی ورسٹی روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی۔

وزیر اعلیٰ نے بلاول بھٹوزرداری کے چار مطالبات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات آئینی اور جمہوری ہیں اور انہیں حکومت کو چاہیے کہ انہیں تسلیم کرے۔

اس موقع پر وزیرِ بلدیات جام خان شورو اور سعید غنی سمیت دیگر شخصیات بھی ان کے ساتھ تھیں‘ وزیر اعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں میئر کراچیساتھ نہ لینےپر کوتاہی کا اعتراف بھی کیا۔

مرادعلی شاہ نے شہر قائد پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا‘ اور متعلقہ افراد سے کام سے متعلق مسائل دریافت کئے‘ اس موقع پر انہوں نے اہم ہدایات بھی جاری دیں۔

وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ شہر سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ان کی ہے‘ تاہم اٹھارہ ماہ میں صورتحال مثالی نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی ویز پر کام کے سبب ابھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم جب یہ کام مکمل ہوجائے گا تو عوام کی راحت اور وقت میں کمی کا سبب بنے گا‘ انہوں نے کہا کہ آج سہون سے دادو والی سڑک ایک مثالی سڑک ہے جبکہ تعمیر کے دوران اس علاقے کے افراد کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

شہرِ قائد میں ٹریفک کے سنگین ہوتے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ٹریفک والوں کے ساتھ اس معاملے پر مشاورت کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ سرکلر ٹرین منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا جس کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close