Featuredسندھ

گندم اسمگلنگ ہر صورت روکنی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ

گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سندھ کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم کی قلت کیوں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھی۔

مراد علی شاہ نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبے سے گندم کی اسمگلنگ کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے صوبے کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے اجلاس میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم کی قلت کیوں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھی، وزیراعلیٰ سندھ نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابھی گندم کی کٹائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان دنوں آٹے کی قیمت کم ہوتی ہے لیکن بڑھ رہی ہے، گندم کی پیداوار کاہدف سوائے سندھ کے کسی صوبے نے پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے دیگر صوبوں میں گندم گئی تو بھی اپنے لوگوں کے پاس گئی لیکن گندم تو دیگر ممالک کی طرف اسمگل ہورہی ہے، گندم اسمگلنگ ہر صورت روکنی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو گندم کی نقل و حمل روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم ٹرانسپورٹ ہو رہی ہو تو محکمہ خوراک سے تصدیق کی جائے، گوداموں میں پڑی گندم کی اسمگلنگ سےحفاظت کرنی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close