Featuredاسلام آباد
کوئی بھی متنازعہ بل منظور نہیں ہوگا : وزیر اعظم
میں خود اہل بیت سے بہت محبت کرتا ہوں
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا متنازعہ بل منظور نہیں ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر جید علامئے کرام کیجانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں خود اہل بیت سے بہت محبت کرتا ہوں ، کسی بھی قسم کا متنازعہ بل منظور نہیں ہوگا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ علماء کی متفقہ رائے ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر بل پر کام کیا گیا اور بل پیش کیا گیا۔
تحفظ بنیاد اسلام بل پر جید علماء کرام کیجانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے تحفظ بنیاد اسلام بل سے متعلق تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔