سندھ

اڈیر لعل میں ٹرین حادثہ 11 افراد ہلاک ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی

اڈیرو لعل میں ٹرک فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق فرید ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ اڈیرو لعل میں ایک ٹرک اس کی زد میں آگیاجس سے 11افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹرین ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈی سی او ریلوے ناصر نذیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ ایک بوگی اور انجن کو نقصان پہنچا ہے ۔ٹرین کو متبادل انجن لگا کر منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close