دنیا
سیاحت کا فروغ اور سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اقدام
ریاض : سعودی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کی دلچسپی اور تفریح کےلیے پہلی مرتبہ لگژری کروز متعارف کرادیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سیاحت کو فروغ دینے اور سمندری سیاحت میں غیر ملکی و مقامی شہریوں کی دلچسپی پیدا کرنے کےلیے لگژری کروز متعارف کرایا ہے، جو سمر فیسٹیول کے دوران سمندر کی سیر کرائے گا۔
سعودی سیاحت اتھارٹی نے وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور محفوظ سمندری سیاحت سے لطف اندوز ہونے کے لیے صحت ضوابط بھی تیار کرلیے ہیں۔
سعودی حکام نے سمندری سیاحت کےلیے کروز کمپنیوں سے رابطہ کرکے اپنے روٹ طے کرنا بھی کہہ دیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کروزشپ پروگرام 25 جون سے 30 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔
اتھارٹی نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’وزٹ سعودی ‘ پروگرام جاری کر رکھا ہے۔