Featuredسندھ

عوام نے پابندی کے باوجود سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ تمام سڑکوں اور گلیوں سے آلائشوں کو فوری اٹھایا جائے

سعید غنی نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کے دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں عوام نے پابندی کے باوجود سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی اور آلائشوں کو بھی وہی پھینک دیا گیا ہے۔

سعید غنی کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر کورنگی، ڈسٹرکٹ ایسٹ و دیگر علاقوں میں پہنچ گئے، قربانی کے بعد مختلف علاقوں میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا، سعید غنی نے کورنگی ندی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کشمیر روڈ چائنا گراؤنڈ میں قائم ڈمپنگ پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام آلائشوں کو مکمل سائنٹیفک بنیادوں پر دفن کیا جائے،  تمام سڑکوں اور گلیوں سے بھی آلائشوں کو اٹھایا جائے اور انہیں ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچایا جائے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈمپنگ پوائنٹس پر کام کی سست روی پر وزیرتعلیم برہم ہوگئے وزیرتعلیم نے کام کو تیز کرنے اور آلائشوں کو فوری طور پر خندقوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی۔

مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز کی جانب سے مشینری اور گاڑیوں کی قلت کی شکایات پر صوبائی وزیر نے سولڈ ویسٹ کے متعلقہ افسران کی سرزرش کی اور فوری مشینری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close