پاکستان

کشمیریوں کی آواز میں آواز ملانے کیلئے پاک فوج نے نیا پرومو ریلیز کردیا

راولپنڈی : پاک فوج نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے یوم استحصال کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے نئے پرومو کے ‘بول ہر دِل کی آواز، دِل دِل کی آواز، پاکستان کی پُکار، کشمیری ہوں میں ، جا
چُھوڑ دے میری وادی، لَب سی سی کر چُپ کر وائے، جتنا چاہے ہم چیخیں گے آزادی، جا چُھوڑ دے میری وادی’ ہے۔

اس گانے کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم اور جذبے کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے لیکن ہمارے خواب نہیں، وہ جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے، مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ وادی کے رہائشی اقوام
متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

پاکستان کی کشمیریوں کے لیے غیر متزلزل حمایت بھی جاری ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بھی بنے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close