انگلینڈ پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی
پاکستان نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بنالیے
مانچسٹر : انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو دوسری اننگز میں 244 رنز کی برتریحاصل ہو گئی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 92 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر کر دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور شاداب خان نے 2 ،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں 117 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل ناکام ہوئی اورپہلی ہی وکٹ 6 رنز پر گری جب پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 219 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بنالیے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بنالیے۔
پاکستان کو دوسری اننگز میں 244 رنز کی برتریحاصل ہو گئی ہے۔